بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ثابت ہوگیا عمران خان تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکو اور چور ہے ، نوازشریف

  لندن (نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے سے دودھ کا دودھ ،پانی کا پانی ہوگیاہے،دوسروں کو چوراور ڈاکوکہنے والے کا خود پاکستان کی تاریخ سب سے بڑا ڈاکہ ثابت ہوگیا، جب آپ غیرملکیوں سے پیسہ لیں گے تو پھر آپ ان کا ایجنڈا ہی پاکستان میں نافذکریں گے ،اس شخص نے پاکستان کی معیشت ،معاشرہ اور سیاست تباہ کرکے رکھ دی ۔
لندن میں اسحاق ڈاراور عرفان صدیقی کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ آٹھ سال کے بعدمکمل ثبوتوں اور حقائق کے ساتھ سامنے آیاہے،ایسانہیں ہواجیسے ہمارے زمانے میں ایک واٹس ایپ پر جے آئی ٹی بن گئی تھی جس نے پلک جھپکنے پر اپنی جعلی رپورٹ بھی بنادی تھی،ممنوعہ فنڈنگ کیس کی آٹھ سال تک تحقیقات ہوتی رہی جس کے بعدہی سب کچھ سامنے آیا ہے۔
نوازشریف نے کہاکہ جو پوری قوم کو یہ درس دے رہاتھاکہ میں بہت بڑا دیانتداراور ایماندار آدمی ہوں اور میں چوری نہیں کرتامیرے علاوہ باقی سب چور اورڈاکوہیں ،میں اکیلاہوں جو نہ ڈاکہ مارتاہوں اورنہ ہی چوری کرتاہوں مگر اب عمران خان کا تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ اور چوری ثابت ہوگئی ہے بلکہ سب سے بڑی منی لانڈرنگ ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ چنددن پہلے عمران خان کہہ رہے تھےکہ اگر تھوڑی بہت منی لانڈرنگ کرلیں تو کیاہوگا،دراصل عمران خان کو پتہ تھا کہ اس نے بہت بڑی منی لانڈرنگ کی ہوئی ہے اس لیے ایسی باتیں کرتا تھا اوروہ بار بار الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی اسی لئے کررہا تھا جبکہ اس کے لئے اس نے جمعرات کو احتجاج کی کال بھی دے رکھی ہے۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیاہے اور یہ سب الیکشن کمیشن کی آٹھ سال کی تحقیقات کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ جب آپ غیرملکیوں سے پیسہ لیں گے تو پھر آپ ان کا ایجنڈا ہی پاکستان میں نافذکریں گے،اس کا نتیجہ بھی سب کے سامنے ہے کہ اس شخص نے پاکستان کی معیشت ،معاشرہ اور سیاست تباہ کرکے رکھ دی ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایک وقت آئیگا جب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ، سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کو حساب دینا ہوگا
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کے معاشرے، معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا، مجھے نقصان پہنچاتے پہنچاتے ملک کو تباہ کردیا،میں حکومت اور تمام پارٹیوں کو کہتا ہوں کی فیصلے کے بعد جو بھی آئین اور قانون کے تحت اقدام بنتا ہے اس فتنے کے خلاف فوری اٹھائیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان ایک غیر ملکی ایجنڈے کو ملک میں نافذ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آٹھ سالوں کے بعد آیا اور مکمل ثبوت اور حقائق کے ساتھ سامنے آیا ایسے نہیں جیسے ہمارے زمانے میں واٹس ایپ پر جے آئی ٹی بن گئی تھی جس نے فٹا فٹ اپنی جعلی رپورٹ جمع کروا دی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح انھوں نے غیر ملکیوں سے پیسہ لیا تو پھر آپ غیر ملکی ایجنڈا ہی پاکستان میں نافذ کریں گے۔اس کا نتیجہ آپ نے دیکھ لیا کہ پاکستان کی معیشت، معاشرہ اور سیاست تباہ کر کے رکھ دی اس بندے نے۔اس رپورٹ کے بعد کوئی شک رہ ہی نہیں گیا کہ یہ ایک غیر ملکی ایجنڈا تھا جسے یہ شخص نافذ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
نواز شریف نے کہا کہ ایسی چیز پر مجھے نکال دیا گیا جو سمجھ میں نہ آنے والی ہے کہ میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے کہوں گا کہ اس شخص کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کریں جس نے پاکستان کے معاشرے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔
انہوں نے اپنے خلاف فیصلہ دینے والے ججوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس عظمت سعید کو جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے کیسے عمران خان کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف کارروائی کی، عظمت سعید نے واٹس ایپ پر کس طرح جے آئی ٹی بنائی؟آصف سعید کھوسہ نے توعمران خان سے کہاکہ آپ سڑکوں پرکیوں پھر رہے ہوں،اپناکیس لے کرہمارے پاس آؤ،ہم فیصلہ سنائیں گے۔
نوازشریف نے کہاکہ ناانصافیوں ،ظلم وزیاتی کی بھی حدہوتی ہے،میرے خلاف ظلم ،ناانصافی اور زیادتی کرتے کرتے پاکستان کو ڈبو دیا،آج پاکستان کو ایسی جگہ پر پہنچادیاگیا ہےجہاں اسے اپنے پاؤں پر کھڑاکرنامشکل ہورہا ہے،پچھلے چارسال میں ملکی معیشت پر وینٹی لیٹر پر لے گئے ہیںجس کی اب دوبارہ سانس بحال کرنا مشکل ہورہا ہے،چار سال میں لوگوں کی مہنگائی سے کمر توڑتے چلے اور آج اس کا تسلسل چل رہا ہےجو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔
انہوں نے کہاکہ حکومت اور سیاسی جماعتیں اس فتنے اور فتنہ بازی کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کے لئے کرداراداکریں اورعمران خان کے خلاف قانون اور آئین کے مطابق جو بھی ایکشن بنتا ہے فوراً لیں،اس شخص نے ہمارے معاشرے اور ملک وقوم کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔
انہوں نے عمران خان کی طرف سے لندن کے میئر کے انتخاب میں پاکستانی نژاد محمد صادق کی بجائے ان کے مخالف امیدوارزیک گولڈسمتھ کی حمایت کی جو ان کے غیرملکی ایجنڈے پر عمل پیراہونے کا سب سے بڑاثبوت ہے،زیک گولڈسمتھ کا جس کمیونٹی سے تعلق کا سب جانتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ شخص پاکستان کے لئے انتہائی خطرناک ہے جتناجلداسے کیفرکردارتک پہنچایا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔