بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہبازشریف کا جلد اسپورٹس کانفرنس بلانے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے ایشین گیمز میں کامیاب کھلاڑیوں کو دل کی گہرائیوں سےمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے دو چاندی اور آٹھ کانسی کے تمغے حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ جلد ایک اسپورٹس کانفرنس بلواؤں گا،کانفرنس میں اسپورٹس کے نمائندے ،ماضی اور آج کےدرخشندہ ستارےموجود ہوں گے،اسپورٹس کے میدان میں ہم پاکستان کا جھنڈا دوبارہ بلند کریں گے۔

شہبازشریف کاکہنا تھا کہ کھلاڑیوں کوچیکس ملنا ان پر احسان نہیں بلکہ انکاحق ہے،کھیلوں کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کےمواقع فراہم کرنا ہوں گے۔

وزیراعظم نےکہا کہ ماضی میں سرکاری ادارے کھیلوں کے درخشندہ ستاروں کو مناسب وسائل فراہم کرتےتھے، ہمیں بھی کھلاڑیوں کی تربیت اور صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں:جھنگ، تھل جیپ ریلی کے دوران پیراگلائیڈر میں آتشزدگی، پائلٹ جاں بحق، 1 شخص زخمی

مزیدکہا کہ کرکٹ میں پاکستان نےنمایاں کامیابیاں حاصل کیں،اسکواش کےعظیم کھلاڑیوں جہانگیرخان اورجان شیرخان نےبھی دنیا بھرمیں ملک کا نام روشن کیا،ایک زمانےمیں ہاکی میں پاکستان کا طوطی بولتا تھا،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر شعبے میں کامیابیاں عطا فرمائیں۔