بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت میں تیز رفتار ٹرک نے یاتریوں کو کچل دیا، 12 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

بھارت (India)کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں تیز رفتار ٹرک نے مندر جانے والے یاتریوں کو کچل دیا، حادثے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق یاتری نوراتری کے موقع پر شیتلا مندر جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرک نے انہیں روند ڈالا،حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا،جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:مفت وائی فائی استعمال کرنے والے ہوشیار!!

میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔