بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‘اسے فوری ہٹائیں،’ نیہا شرما نے بغیر اجازت اے آئی سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے والوں کو خبردار کردیا

بھارتی اداکارہ نیہا شرما نے مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویڈیوز اور تصاویر میں اپنے چہرے کے غلط استعمال کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ‘جو کوئی بھی میری اجازت کے بغیراے آئی (AI) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے میرے چہرے یا میری شبیہہ سے ویڈیوز یا تصاویر تیار کر رہا ہے، اسے خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ فوراً ایسا کرنا بند کر دے’۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ‘جو مواد پہلے ہی پوسٹ کیا جا چکا ہے اسے ہٹا دیں اور میری شناخت کا استعمال کرتے ہوئے مزید کوئی بھی اے آئی ویڈیوز یا تصاویر بنانے، ایڈٹ کرنے یا پھیلانے سے باز رہیں ‘۔


نیہا شرما کے مطابق ‘میرے چہرے کو اس طرح استعمال کر کے مجھے غلط انداز میں پیش کرنا یا میری ساکھ کو نقصان پہنچانا ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا ‘۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا براہ راست مذاکرات سے انکار، اب فیصلہ اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس میں ہوگا: اسد قیصر

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ‘اسے ایک باضابطہ انتباہ سمجھیں، میں ایسے مواد کو تیار کرنے، پوسٹ کرنے یا پھیلانے کے ذمہ دار ہر فرد کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی، کسی کو بھی یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ وہ کسی جعلی اکاؤنٹ بنا کر یا اے آئی کا سہارا لے کر احتساب سے بچ سکتا ہے’۔