بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چرن جیت سنگھ اور مایئکل دونوں پاکستانی نزاد ، چیف الیکشن کمشنرکی طرف سے سرٹیفکیٹ کو غلط قرار دینا ذاتی اور انتقامی فعل ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب

اسلام آباد: (ممتاز نیوز) تجزیہ کارلیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہےکہ ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلےمیں ایک سکھ اور اسرائیلی نام دیکھ کر میرے صحافی بھائیوں نے تحریک انصاف کوہندو اور اسرائیلی ایجنٹ قرار دیا۔ لیکن بعد میں پتہ چلا کہ چرن جیت سنگھ اور مایئکل دونوں پاکستانی نزاد ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہےکہ چند دن قبل چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کے خلاف دھمکی آمیز بیان دیا تھا کہ”وقت ثابت کرے گا کون بد دیانت ہے” اس بیان کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے سرٹیفکیٹ کو غلط قرار دینا ایک ذاتی اور انتقامی فعل ہے۔

https://twitter.com/IamAmjadShoaib/status/1554377123586080768?s=20&t=utxH8Dhy1UzwVi9NgbV85w

https://twitter.com/IamAmjadShoaib/status/1554385730104852480?s=20&t=LdIijLI7JtjfBqvCbjrf0w