بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرقانون کی خواہش پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا ، فواد چوہدری

اسلام آباد : (ممتاز نیوز)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا ہے الیکشن کمیشن نے عجلت میں فیصلہ سنایا۔الیکشن کمشنر سے حکمران اتحاد کے وفد کی ملاقات کے بعد فیصلہ آیا۔عجلت میں آئے فیصلے میں نقائص ہیں۔وزیرقانون کی خواہش پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا ۔فواد چودھری اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں کیس زیرالتوا تھا اور حکمران اتحاد وفد نے ملاقات کی۔زیرالتوا کیسز پر بھی چیمبر میں ملاقاتیں نہیں ہوتیں۔پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر سندھ ممبر زکے دستخط بھی ہیں۔الیکشن کمیشن سندھ کے ممبر پر کیسز ہیں۔ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تادیبی کارروائی کےلیے قانون کا استعمال کریں گے۔الیکشن کمیشن کے کارنامے سے حکومت خوش ہے۔ل تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے باہر بھرپور احتجاج کرنے جارہی ہے ۔الیکشن کمیشن کو 2002 کے رولز کے مطابق ریفرنس بھیجنے کا اختیار نہیں ۔الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر اپنا فیصلہ تبدیل کردیا۔ہم عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف جارہے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ پر ریفرنس فائل ہوچکا ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں سقم کے پہاڑ ہے، ہم اس کے خلاف جائیں گے۔84سیٹوں والی جماعت 155 والی جماعت پر پابندی کا کہہ رہی ہے۔ن لیگ اور دیگر جماعتوں سے کہنا چاہتاہوں آپ اپنے قد کے مطابق بات کریں۔الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے ٹول کے طور پر کام کیا۔کمپنیز کے لوگوں نے بھی اپنا موقف دے دیا ہے۔