بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب حکومت نے گندم کی نئی قیمت مقرر کردی

پنجاب حکومت نے 4500 روپے گندم(Wheat) فی من مقرر کر دی۔

محکمہ زراعت کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کسانوں کے لیے گندم کو زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے عملی اقدام کرتے ہوئے گندم کی فی من قیمت 4500 روپے مقرر کی ہے۔

محکمہ زراعت کے مطابق گندم زرعی خودکفالت کے لیے ناگزیر ہے اور ملکی ضروریات کا 76 فیصد پنجاب پیدا کرتا ہے۔محکمہ زراعت کے مطابق گندم کی بروقت قیمت مقرر کرنے پر کسانوں کی حوصلہ افزائی اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے

مزیدپڑھیں:’آگے موت ہے، جو آنا چاہتا ہے آ جائے:‘ کرک میں شدت پسندوں سے لڑتے ہوئے جان گنوانے والے ڈی ایس پی عمران الدین کون تھے؟

بروقت حکومتی اقدام سے کسانوں کی معیشت میں بہتری آئے گی اور وافر پیداوار سے فوڈسکیورٹی یقینی ہو گی۔