بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت نے عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر 2 تعطیلات کا اعلان کردیا

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے عاشورہ محرم الحرام کے سلسلے میں 2 تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ ڈویژن نے عاشورہ کے حوالے سے 9 اور 10 محرم الحرام بمطابق 8 اور 9 جولائی کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیر 8 اگست اور منگل 9 اگست کو تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق یکم محرم الحرام اتوار 31 جولائی کو تھی جب کہ یوم عاشور منگل 9 اگست کو ہوگا۔