بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور ڈیفنس، خاتون سے کار چھیننے والے گینگ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

لاہور : (ممتا زنیو ز)لاہور کے علاقے ڈیفنس سے خاتون کو اغواء کر کے کار چھیننے والےبلال ثابت گینگ کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق واردات میں گرفتار ایک ملزم عبداللّٰہ نے تفتیش کے دوران انکشافات کیے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق خطرناک گینگ نے سابق ایڈیشنل سیکریٹری سمیت کئی شہریوں کو مزاحمت پر قتل کیا، ملزم بلال نے موٹروے پر ایڈیشنل آئی جی موٹرویز سجاد افضل آفریدی کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق گینگ راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں کار چھیننے کی 35سے زائد وارداتیں کر چکا ہے۔