واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین اداکارہ کے غیر معمولی تاثرات اور اس دلچسپ لمحے پر مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں۔
پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر لاہور میں منعقدہ لام فیشن ویک سیزن 2 کے دوران پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے کے باعث سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں۔
عفت عمر اس موقع پر سنہری لباس کی ساڑھی پہنے بھرپور تاثرات کا اظہار کر رہی تھیں۔
وہ معروف ڈیزائنر نیلوفر شاہد کے ہمراہ اسٹیج پر موجود تھیں جب جشن کے دوران استعمال کیے جانے والے پارٹی پاپر کا ایک سنہری ٹکڑا اچانک ان کی ناک پر آکر چپک گیا۔
دلچسپ بات یہ تھی کہ عفت عمر اس سے بے خبر رہیں اور اپنے انداز میں مگن رہیں۔ ناک پر موجود سنہری ٹکڑا ان کے لباس سے ملتی جلتی ایک بڑی نتھ کا تاثر دے رہا تھا۔
نیلوفر شاہد بھی یہ منظر دیکھ کر کچھ غیر آرام دہ دکھائی دیں۔ بعدازاں عفت عمر کو اس کا احساس ہوا تو انہوں نے اس ٹکڑے کو آہستہ سے اپنی ناک سے ہٹا دیا۔
مزید پڑھیں:مغربی کنارہ، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے؛ اقوام متحدہ
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین اداکارہ کے غیر معمولی تاثرات اور اس دلچسپ لمحے پر مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں۔









