اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فوادچودھری نے کہاہے کہ عمران خان حکومت جانے کے بعد ایک بار بھی ملک سے باہر نہیں گئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا صرف ایک اور حماقت ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں فوادچودھری نے کہاکہ تحریک انصاف اس فسطائیت کا مقابلہ جاری رکھے گی اور عوام کا حکومت منتخب کرنے کا حق ہر صورت منوایا جائے گا۔
عمران خان کو ای سی ایل میں ڈالنا ایک اور حماقت ،فسطائیت کا مقابلہ جاری رکھیں گے،فوادچودھری








