بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے ریاست کی عمارت زمین بوس کرنے کیلئے عالمی سطح پر مدد لی،مولانافضل الرحمان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ عمران خان نے ریاست کی عمارت زمین بوس کرنے کےلئے عالمی سطح پر مدد لی، ممنوعہ فنڈنگ کیس عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم ہے،پہلے دن سے کہہ رہاہوں کہ عمران خان نے اسرائیل ،بھارت سے مددلیل۔ اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہاکہ ممنوعہ فنڈنگ کیس عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم ہے،ثابت ہوگیاکہ عمران خان غیرملکی کٹھ پتلی ہے۔انہوں نے کہاکہ فنڈنگ سے نظرآرہاہےکہ ان کا ایجنڈا کیا ہے،یہ ملکی بقاکا معاملہ ہے،قوم ،ہرادارے اور ہرجماعت کے لئے لازم ہے کہ ریاست کے ساتھ کھڑے ہوں۔