اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 8 سال بعد آنے والے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے۔فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح چند اشخاص کی طرف سے گمراہ کن اور جھوٹا پراپگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ میں عجلت میں دو فیصلے دئیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پراپگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، کمیشن نے ایک ہی فیصلہ دیا ہے جو صفحہ بہ صفحہ دستخط شدہ ہے اور آفیشل ویب سائٹ پر بھی جاری کیا گیا ہے۔
8 سال بعد آنے والے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے، ترجمان الیکشن کمیشن








