کابل(نیوزڈیسک) افغان طالبان نے امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری یا تنظیم کے کسی اور رکن کے مارے جانے کی تردیدکردی۔طالبان کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاکہ کابل میں ایمن الظواہری یا القاعدہ کے کسی اور رکن کو مارنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں،امارت اسلامی اس کی تردید کرتی ہے اور امریکی ڈرون حملے کو ملکی سالمیت و وقار پر حملہ سمجھتی ہے۔بیان کے مطابق یہ بین الاقوامی سطح پر امارت کی حکومت کے خلاف رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے ایک سازش ہے۔بیان میں یہ بھی کہاگیاکہ امریکی ڈرون کو جن جن ممالک نے اپنے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی امارت اسلامی افغانستان کی حکومت اس کے متعلق تحقیقات کررہی ہے۔
افغان طالبان نے امریکی ڈرون حملے میں ایمن الظواہری کی ہلاکت کی تردیدکردی








