ملک میں سونے کی قیمت میں آج ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز فی تولہ سونا 3500 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 25ہزار636 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 3ہزار ایک روپے مہنگا ہو کر3لاکھ 64 ہزار914 روپے کا ہوگیا۔
خیال رہے عالمی اور ملکی سطح پر مختلف عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، ان عوامل میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیر یقینی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہے۔
عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔ ایسے حالات میں سونے کی طلب بڑھنے سے اس کی عالمی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ غیر یقینی صورتحال میں کمی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن کا 12 قبائلی اضلاع چھوڑ کرKPK میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم
پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کا شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔









