اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹا جائے گا، پی ٹی آئی فارن ایجنٹ ثابت ہو چکی ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ ریڈزون میں احتجاج کرنے پر پابندی ہے،پی ٹی آئی عدلیہ کی طرف سے مختص جگہ پر ہی احتجاج کرسکتی ہے، ایچ نائن یا ایف نائن پارک میں احتجا ج کرسکتے ہیں،مختص جگہ پر احتجاج کی صورت میں سکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی، ریڈزون میں کسی کو احتجاج کرنے کی اجازت نہیں، متنبہ کرتا ہوں ریڈ زون کے اندر داخل ہونے کی کوشش نہ کریں ،کسی نے ریڈزون میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پھر گلہ نہیں کرنا، قانون ہاتھ میں لینے والے سے سختی سے نمٹاجائے گا۔انہوں نےکہاکہ رپورٹس ملی ہیں کہ الیکشن کمیشن پر حملہ بھی کیا جاسکتاہے ۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعدعمران خان بیرونی ایجنٹ ثابت ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سیاست میں نفرت کلچر لائے ہیں۔
ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پھر گلہ نہ کرنا،وزیرداخلہ کاپی ٹی آئی کو انتباہ








