بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف کی حکومت کوعمران خان کے خلاف 48گھنٹے میں ریفرنس بھیجنے کی ہدایت 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد وسابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے حکومت کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 48گھنٹے میں ریفرنس بھیجنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق یہ ہدایت انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں کی ۔نوازشریف نے یہ بھی ہدایت کی کہ سپریم کورٹ سے استدعاکی جائے کہ عمران خان کے خلاف ریفرنس فل کورٹ سنے ۔

انہوں نے کہاکہ ملک دشمن ایجنڈے پر عدم استحکام پیداکرنے والوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سی پیک کو رول بیک اورکشمیرکاسودا کرنے بھی براہ راست ملوث ہیں۔

اس موقع پر  قومی وطن پارٹی کے سربراہ  آفتاب شیرپاؤ  نےکہا کہ اتحادی حکومت کو اب کارکردگی دکھانا ہوگی، حکومت کو مہنگائی کے جن کو ہر صورت قابو کرنا ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتحادی جماعتیں ملک بھر میں تحریک انصاف کے خلاف مل کر جلسےکریں گی، ایم کیو ایم کراچی میں اور  پیپلز پارٹی حیدر آباد اور سکھر میں جلسے کرےگی۔

جے یو آئی پشاور میں پختونخوامیپ اوربی این پی مینگل کوئٹہ میں جلسہ کریں گی، مسلم لیگ ن لاہور ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں جلسے کرےگی، جلسوں میں اتحادی جماعتوں کی تمام قیادت شریک ہوگی۔