بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جاوید اقبال نے حراسانی معاملے پر انکوائری کمیشن کو چیلنج کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)لاپتا افراد کمیشن اور نیب میں داد رسی کے لیے آنے والی خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات میں سابق چیئرمین نیب نے طیبہ گل معاملے پر انکوائری کمیشن کو عدالت میں چیلنج کردیا۔
سابق چیئرمین کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کی انکوائری روکنے کے لیے فوری حکم امتناعی کی استدعا مسترد کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل جاوید اقبال نے بطور سربراہ لاپتہ افراد کمیشن، پبلک اکاؤنٹ کمیٹی (پی اے سی) میں طلبی کو بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی طلبی کوعدالت میں چیلنج کردیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جاوید اقبال کی درخواست پر پی اے سی میں طلبی کے نوٹس پرحکم امتناعی جاری کیا تھا۔