بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت تین شہدا سپردخاک ،نمازجنازمیں وزیراعظم ودیگرکی شرکت 

راولپنڈی(نیوزڈیسک) لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے پاک کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید،میجرجنرل امجدحنیف شہید اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ وزیراعظم شہبازشریف،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، وفاقی وزرا،وزیراعظم آزادکشمیر سردارالیا س تنویر، غیرملکی شخصیات اور بڑی تعداد میں حاضرسروس اور ریٹائرڈفوجی افسران اور سول حکام اور شہداکے عزیزواقارب نے شرکت کی۔پا ک فوج کے چوق وجوبند دستے نے گارڈآف آنرپیش کیا،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ نے شہدا کے لواحقین کو قومی پرچم پیش کیا،شہدکے جسدخاکی آرمی قبرستان میں پورے فوجی اعزازات کے ساتھ سپردخاک کئے گئے۔