بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارلیمنٹ ہاوس میں آئندہ ہفتے بچوں کی قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا

اسلام آباد(محمداکرم عابد)پاکستان کی آزادی کی75ویں سالگرہ کے حوالے سے پارلیمنٹ ہاوس میں بچوں اور اقلیتوں کی علامتی طورپر اسمبلی اجلاس ہونگے سابقہ ارکان اسمبلی کا کنونش بھی ہوگا ۔بچوں کی اسمبلی میں اسپیکر وزیراعظم کابنیہ ارکان اور اپوزیشن لیڈر کا کرداربچے ہی اداکریں گے علامتی طورپر ارکان میں بچے شامل ہونگے اقلیتوں کے علامتی اسمبلی اجلاس میں حکومت سے ان کے مسائل کے حل کے بارے پوچھا جاسکے گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق 11سے 14اگست تک پارلیمینٹ ہاوس میں آزادی کی پلاٹنیم جوبلی کی تقریبات کا پارلیمانی شیڈول مرتب کرلیا گیا۔ ان ایام میں بچوں کی علامتی اسمبلی لگے گی ،اقلتیوں کی جانب سے بھی بھی اسمبلی ہال میں علامتی اجلاس ہوگا جب کہ قومی اسمبلی کے سابقہ بزرگ ارکان کا کنونشن بھی ہوگا یہ سابقہ معمر ارکان اپنے تجربات کی روشنی میں ارکان پارلیمینٹ کوسیاسی چیلنجز عوامی مسائل کے حل اورآئین کی حکمرانی و پارلیمان کی بالادستی سے متعلق تجاویز پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق 13اور14اگست کی درمیانی شب قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد کرنے کی بھی تجویز ہے ۔ جب کہ ارکان سینٹ اور چیئرمین سینٹ کو بھی ان تقریبات میں مدعوکیا جائے گا اہم تقریبات سے حکمران اتحاد کے قائدین خطاب کریں گے