بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برآمدات بڑھائے بغیرڈالرکی قیمت میں کمی عارضی، ابراہیم مغل، رائے ونڈ کے قریب آئی ٹی شہر بسا نے کی تجویزدیدی

لاہور(ممتازرپورٹ ) چیئرمین ایگری فورم پاکستان ڈاکٹر ابراہیم مغل نے ڈالرکی قیمت میں پائیدار بنیادوں پر کمی کے لئے برآمدات میں اضافے کو ناگزیرقراردیتے ہوئے کہاہے کہ ملکی برآمدات اسی صورت میں بڑھ سکتی ہیں جب زرعی پیداوار میں 40سے 60فیصد اضافہ کیا جائے۔   میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہاکہ ملکی برآمدات نہ بڑھیں تو ڈالر عارضی طور پر ہی نیچے آئے گا چنانچہ برآمدات بڑھانے کے لئے زرعی پیداوار میں 40سے 60فیصد اضافہ ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک سے آئی ٹی کے شعبے کی سالانہ برآمدات 50ارب ڈالر کی ہونی چاہیے، بھارت 145ارب ڈالر کی آئی ٹی ایکسپورٹ کر رہا ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ رائے ونڈ کے قریب آئی ٹی شہر بسا یا جائے جہاں سے براہ راست برآمدات ہوں کیونکہ اس میں بابوؤں کا عمل دخل زہر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے جدید اقسام مختلف فصلیں کی لانی ہوں گی، زیر زمین ہارڈپین توڑنا ہوگا زمیں کی سطح ہموار کرنا ہوگی، سبز کھاد کا استعمال بڑھانا ہوگا،انہوں نے کہاکہ زراعت کو اتھارٹی بنا یاجائے اور گندم کے خریداری نرخ 2500روپے، منمونجی باسمتی 3500روپے من، مکئی 2100روپے من،گنا 350روپے من ،کینولہ سرسوں میٹھی 7000روپے من، کپاس 8500روپے من مقرر کئے جائیں ۔  ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہاکہ ڈی اے پی کھاد فی بوری 8000روپے کی جائے اور 5 کروڑ بوری سال کے لئے درآمد کی جائے، اسی طرح یوریا کھاد 2100روپے بوری کیا جائے اور ملک میں 13 کروڑ بوری تیار کروائی جائے، گیس گھروں کی نسبت بھی یوریا فیکٹریوں کو پہلے دی جائے اور فیکٹریوں کے لئے گیس کے نرخ تین گنا بڑھائے جائیں،زرعی ادویات کی فراہمی کے لئے درآمدی شرائط سخت اور ان پر ٹیکس کراچی ہی امپورٹ کے وقت کاٹ لیا جائے۔