مدینہ منورہ(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن مدینہ منورہ کے صدر جاوید اقبال بٹ نے ڈالرکی قیمت میں کمی کوخوش آئندقراردیتے ہوئے کہاہے کہ یہ معیشت کے لئے خوشگوار جھونکا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے امیدظاہر کی کہ ڈالرکی قیمت مزید کم ہوگی اسلئےجن کے پاس ڈالر، یورو، ریال، پونڈ، درہم گھروں میں ذخیرہ ہیں وہ وقت سے پہلے انہیں فروخت کردیں۔انہوں نے کہاکہ 200 روپیہ فی ڈالر کی معاشی ماہرین کی طرف سے آواز آرہی ہے،بیرون ممالک پاکستانی اپنی ترسیلات زر زیادہ بھیجیں کیونکہ اب روپیہ زیادہ کا چیک بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی بورڈ میٹنگ طےہونے سے ایکدم بہتری آئی ہے ،آئی ایم ایف کی قسط ملنے سے دوست ممالک کے تقریباً 7 ارب ڈالر فورا ادا کر دیں گے اور ایک دوست ملک سے 3 ارب ڈالر کی گیس کی پیشکش بھی ہے اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بھی گر رہی ہیں ،اس کے علاوہ جون ،جولائی میں پٹرولیم قیمتیں مہنگی ہونے سے 27فیصد پٹرول پہلے کی نسبت شہریوں نے کم استعمال کیااور 38 فیصد ڈیزل کم استعمال ہوا جو 2 ارب ڈالر امپورٹ تیل کے برابر بجت ہوئی ہے ۔
ڈالرکی قیمت میں کمی ملکی معیشت کے لئے خوشگوار جھونکا ہے ،جاوید اقبال بٹ








