راولپنڈی(نیوزڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو سدرن کمان (12کور)کا کمانڈر تعینات کردیاگیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفورکولیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی شہیدکی جگہ 12کورکاکمانڈرتعینات کیا گیاہے۔واضح رہے کہ سدرن کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی دو روزقبل ہیلی کاپٹرحادثے میں شہیدہوگئے تھے۔لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور انسپکٹر جنرل، کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی جی سی اینڈ آئی ٹی) جی ایچ کیو راولپنڈی آرٹلری رجمنٹ میں تعینات ہیں۔ وہ اس سے پہلے 15 دسمبر 2016ءسے 16 جنوری 2020ء تک آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹرجنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے،بعدازاں اُن کا تبادلہ جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) کیا گیاتھا۔
لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سدرن کمان کے نئے کمانڈر تعینات








