بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاول بھٹو نے وزارتِ عظمیٰ کی پیشکش مسترد کر دی، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی (Pakistan Peoples Party)کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 2024 کے عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ساتھ حکومت سازی کے لیے مذاکرات کے دوران بلاول بھٹو کو وزیراعظم بننے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے یہ پیشکش مسترد کر دی تھی۔

نجی خبررساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ پہلی بار انکار کے باوجود بلاول بھٹو کو دوبارہ پیشکش کی گئی کہ وہ ڈھائی سال کے لیے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھال لیں۔

لیکن قمر زمان کائرہ کے مطابق، بلاول بھٹو نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ اگر وہ اس پیشکش پر رضامند ہو جاتے اور یہ بات معاہدے میں درج کر دی جاتی تو لوگ پہلے دن سے ہی نئی حکومت کو ڈھائی سالہ حکومت کہنا شروع کر دیتے۔

مزیدپڑھیں:ٹرمپ اور نیتن یاہو کا رابطہ، ایران پر حملے سے متعلق امریکی و اسرائیلی مؤقف میں اختلاف

قمر زمان کائرہ کے مطابق بلاول بھٹو چاہتے تھے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کمزور نہ ہو بلکہ پوری طاقت کے ساتھ اپنی پالیسیاں نافذ کرنے کے لیے کام کرے۔

بلاول بھٹو نے شہباز شریف سے کہا کہ وہ ہمارے 5 سال کے لیے وزیراعظم ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم ضرور بنیں گے، لیکن اس وقت جب عوام انہیں ووٹ دیں گے، وہ کسی بارگیننگ کے ذریعے وزیراعظم نہیں بنیں گے۔