اسلام آباد: (ممتا ز نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر خیبر پختونخواہ (ٹانک و ڈیرہ اسماعیل خان)جائیں گے ۔وزیراعظم شہباز شریف ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کا جائزہ لینے اور متاثرین سے ملاقات کیلئے خیبرپختونخواہ کا دورہ کریں گے۔اس موقع پر صوبائی انتظامیہ وزیرِ اعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر ٹانک وڈیرہ اسماعیل خان جائیں گے








