لندن: (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نامور گلوکار (ریپر) ڈچ ویلی نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر کلمہ پڑھ لیا۔
ڈچ ویلی کے قبول اسلام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ عالم دین کے ہاتھ قبول اسلام کررہے ہیں اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے کلمہ شہادت پڑھ رہے ہیں۔
A video has been circulating online of the prominent UK rapper, 'Dutchavelli', taking his shahadah and becoming Muslim. pic.twitter.com/ZAv3LIzL7i
— 5Pillars (@5Pillarsuk) August 3, 2022
ڈچ ویلی نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی قبول اسلام کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس سے قبل اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ گلوکار نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ شروع کردیا ہے تاہم ڈچ ویلی نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔










