بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرنسی کمپنیوں کیخلاف اسٹیٹ بینک کا کریک ڈاؤن، 2 کمپنیوں کی 4 شاخوں کا آپریشن معطل

کراچی: (کامرس ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لئے ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کے فارن ایکسچینج آپریشنز کی نگرانی سخت کرتے ہوئے کرنسی کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور 2کمپنیوں کی 4شاخوں کے آپریشنز معطل کردیئے۔

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایکسچینج ریٹ میں حالیہ اتار چڑھاؤ نیز بین البینک شرح اور ایکسچینج کمپنیوں و بینکوں کی جانب سے صارفین کو پیش کردہ شرح میں فرق کے پیش نظراسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کی سخت نگرانی شروع کردی ہے۔

اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے پیر سے متعدد ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کے معائنے شروع کردیئے، گزشتہ روز اسٹیٹ بینک نے ایس بی پی ضوابط کی خلاف ورزی پر دو ایکسچینج کمپنیوں (گیلکسی ایکسچینج کمپنی اور الحمید انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی) کی چار برانچوں کے آپریشنز معطل کردیے۔

اسٹیٹ بینک نے کچھ عرصہ قبل بعض ایکسچینج کمپنیوں پر جرمانے بھی عائد کیے تھے۔

علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کی ہدایات کی خلاف ورزی پر کچھ عرصہ قبل مختلف ایکسچینج کمپنیوں کے 13فرنچائزز کے انتظامات ختم کردیے گئے تھے۔