بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر خارجہ بلاول بھٹوکی سنگاپور کے وزیر خارجہ ووین بالاکرش سے ملاقات

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) 29 واں آسیان ریجنل فورم کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور کے وزیر خارجہ ووین بالاکرش سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں کے مابین دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو فروغ اور دیگر امور ہائے باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنمائوں کی جانب سے اقتصادی روابط پاکستان اور سنگاپور کے تعلقات کا مرکزی ستون قراردیدگیا۔ ملاقات میں خطہ کی عمومی صورتحال اور امن و استحکام کا جائزہ لیا گیادونوں رہنمائوں کے درمیان باہمی تعاون اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں اشتراک کو فروغ دینے پر اتفاقوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپنے سنگاپور کے ہم منصب سے یہ ملاقات 29واں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر کمبوذذڈیا میں ہوئی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیئے سہ روزہ دورہ پر کمبوڈیا میں موجود ہیں۔