اسلام آباد:(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے نوح بٹ کے نام سے منسوب پُل بنانے کی فرمائش پر دلچسپ ردعمل دیا۔
شہباز شریف نے نوح بٹ کی جانب سے میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے کی خبر پر اظہار خیال کیا، وزیر اعظم نے نوح بٹ کو سراہتے ہوئے لکھا ‘بہت اچھے بٹ صاحب!’
شہباز شریف کی ٹوئٹ پر فیضان خان نامی صارف نے کہا ‘وزیر اعظم صاحب، اس تعریف سے بات نہیں چلے گی، بٹ صاحب کے نام کا فلائی اوور ہونا چاہیے’۔
Or a dam?
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 4, 2022
تاہم شہباز شریف صارف کی ٹوئٹ کا جواب دیے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے کہا ‘ڈیم نا بنا دیا جائے؟’









