اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا جس کی اطلاع اُن کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر دی۔
بختاور بھٹو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ دس دن کا قرنطینہ مکمل ہونے پر آصف زرداری کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
Pres @AAliZardari tested negative this morning after completing ten days of isolation ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ . Thank you all for your messages & prayers 🤍
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) August 4, 2022
اُنہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے پیغامات اور دعاؤں کے لیے شکریہ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے والد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔









