بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا شاہرہ دستور پر احتجاج، چیف الیکشن کمیشن سے فوری استعفے کا مطالبہ

اسلام آباد:(ممتازنیوز) پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ نے چیف الیکشن کمشنر کے کیخلاف جمعرات کوشاہراہ دستور پر مظاہرہ کیا اورسکند رسلطان راجہ کی فوری استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز لئے جن پر چیف الیکشن کمشنر کیخلاف نعرے درج تھے۔ارکان اسمبلی الیکشن کمیشن کے طرف جارہے تھے کہ ا سلام آباد پولیس نےشاہراہ دستور پرپی ٹی آئی کےارکان پارلیمنٹ کو الیکشن کمیشن کی طرف جانے سے روک دیا۔ مظاہرہ کرنے والوں میں فواد چوہدری ، فرخ حبیب ، فیصل جاوید ، اعظم سواتی ، شبلی فراز سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ شامل تھے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پہلے الیکشن کمیشن کےباہر عوام احتجاج کا اعلان کیا تھا تاہم حکومت کی طرف ریڈزون میں احتجاج پر پابندی کے بعد عوامی احتجاج کو ایف نائن پارک میں منتقل کردیا۔ ریڈ رزون میں پولیس کی طر ف سے سخت حفاظتی انتظامات ، تمام راستے خاردار تاریں لگا کر بند کررکھے تھے۔