امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے منفرد صلاحتیوں کے حامل نئے تجرباتی طیارےX-70 Fractalکا اعلان کیا ہے جو انسانی پائلٹ کے ساتھ پرواز کے دوران سمت اور نقل و حرکت کی غیر معمولی صلاحیتوں کا تجربہ کرے گا۔
واشنگٹن: امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے ایک نئے اور منفرد تجرباتی طیارے کا اعلان کیا ہے جس کے حوالے سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ ہوابازی کی دنیا میں پرواز کرنے کی ایک نئی اور منفرد انداز کی صلاحیت قائم کرے گا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ناسا نے اس طیارے کوX-70 Fractalکا نام دیا ہے، جس کا بنیادی مقصد انسانی پائلٹ کی موجودگی میں پرواز کے دوران طیارے کی نقل و حرکت اور سمت بدلنے کی ایسی جدید صلاحیتوں کو آزمائشی سطح پر دیکھنا ہے جن کا مظاہرہ اس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا پڑھا۔
ناسا کے منتظم جیرڈ آئزک مین کا کہنا ہے کہ یہ جدید طیارہ پرواز کو کنٹرول کرنے کے نت نئے نظام اور مختلف جدید ٹیکنالوجیز کو حقیقی فضائی حالات میں پرکھنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔ نئی فضائی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ یہ طیارہ اپنے اندرونی اور بیرونی حصوں میں 910 کلوگرام تک کے تجرباتی آلات اور تحقیقی سامان لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے سائنسی تحقیق کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
جیرڈ آئزک مین کے مطابق طیارے کا ماڈیولر ڈیزائن اور آلات کو تیزی سے تبدیل کرنے کی خوبی ٹیموں کو مسلسل پروازیں کرنے اور ایک تجربے کے فوری بعد دوسرے مرحلے میں داخل ہونے میں مدد دے گی۔ توقع ہے کہ یہ طیارہ آئندہ دو سال کے اندر اپنی پہلی پرواز کرے گا جو ہوا بازی کے شعبے میں ایک نئے دور کے آغاز کا سبب بنے گا۔








