بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کو الیکشن کمشنر سے استعفی مانگنے کی بجائے عمران خان سے استعفی لیں، مریم نواز

لاہور(ممتازنیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو الیکشن کمشنر سے استعفی مانگنے کی بجائے عمران خان سے استعفی مانگنا چاہیے۔پی ٹی آئی کےچیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کےلئے الیکشن کمیشن کے باہر مظاہر ہ پر جمعرا ت کواپنے ٹوئٹ کے ذریعے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان جس نے ناجائز پیسے سےاپنی جیبیں بھرنے کی خاطرجماعت کو بھینٹ چڑھا دیا۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خود تو انشاءاللّہ جائے گا ہی مگر اپنے ساتھ اپنے ان اراکین کو بھی ڈبوئے گا جن کے نام پر اس نے باہر سے پیسہ منگوایا۔