اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھر ی پرویزالٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے ملاقات کی جس میں پنجاب کابینہ کی تشکیل سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی جبکہ اس موقع پر پنجا ب کے انتظامی وسیاسی امور بھی زیربحث آئے۔ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہاکہ عمران خان نے ہمیں وزارت اعلیٰ دی ،انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ مزید کچھ بھی درکار نہیں ۔
عمران خان سے مونس الٰہی کی ملاقات،پنجاب کابینہ کی تشکیل کے معاملات پر مشاورت







