بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کالعدم تصور ہوتی ہے، شرجیل میمن

کراچی(نیوزڈیسک)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کالعدم تصور ہوتی ہے۔
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے جھوٹا بیان حلفی دیا، سیاسی جماعت کا غیرملکی فنڈز لینا غیر قانونی ہے، عمران خان نوجوان نسل کو سڑکوں پرلاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں کی توہین کرتے ہیں، انکے خلاف بیانات دیتے ہیں، پی ٹی آئی کے13 اکاؤنٹس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں، وفاق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد بھی نرمی سے کام لے رہا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کا کیس اوپن اینڈ شٹ ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کالعدم تصور ہوتی ہے۔