بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ق لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا شجاعت کی قیادت پر اعتماداظہار ،کامل علی آغاکوشوکازنوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس کا اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی صدارت میں ان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا، جس میں پنجاب کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے دیئے گئے بیان کی شدید مذمت کی گئی۔
غیر قانونی اجلاس کی صدارت کرنے والے کامل علی آغااور اجلاس میں شریک افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ سمیت پارٹی کے اراکین مجلس عاملہ، صوبائی صدور،مرکزی عہدے داروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ قرار دادوں کے ذریعے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت کے حوالے سے نازیبا کلمات اور اعلامیہ کی شدید مذمت کی گئی۔
مسلم لیگ ق سندھ کے صدر،بلوچستان،کے پی کے،گلگت کے عہدیدران کا لاہور کے اجلاس سے لاتعلقی کا اعلا ن کردیا ۔
فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کی تنظیم کے غیر قانونی اقدام کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی ٹیم سے مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں ایک قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب کی تنظیم 10 اگست کو اجلاس بلانے کی مجاز نہیں، غیرقانونی اجلاس میں شرکت کرنے والوں کی پارٹی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔