اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ہنگری کی مسلح افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رومولوس روسزین زیندی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
معزز مہمان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پی اے ایف کی طرف سے گذشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت کو سراہا۔
ایئرچیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے پاک فضائیہ اور ہنگری فضائیہ کے مابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
دونوں معززین نے تربیت اورخود انحصاری سمیت دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے مختلف امور پربھی تبادلہ خیال ہوا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ سے ہنگری کی مسلح افواج کے کمانڈرکی ملاقات ، دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق








