بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ممنوعہ فنڈنگ کیس،عمران خان سمیت تمام متعلقہ افراد کو ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کےفیصلے کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت ہو رہی ہے۔
اجلاس میں عمران خان کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف کے پی ٹی آئی چیئر مین کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے جبکہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے موصول فیصلے پر کارروائی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کے سپرد کر دی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری قانون اور سیکرٹری داخلہ کے علاوہ تمام بیوروکریٹس کو اجلاس سے باہر بھیج دیا گیا۔

۔واضح رہے کہ عمران خان اس سے پہلے ایک انٹرویومیں حکومت کی طرف سے ممکنہ طور پر نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کاخیرمقدم کرچکے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کا نام ای سی ایل میں ڈالاجاتا ہے تو انہیں خوشی ہوگی۔