بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 19کروڑ ڈالر کی کمی

کراچی(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں مزید 19 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہو ئی ہے۔
ایک ہفتے کے دوران ہونے والی کمی کے بعد مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 8ارب 38کروڑ54لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگیوں کی وجہ سے ہوئی۔