اسلام آباد(ممتازرپورٹ) انتخابی فہرستوں کو شفاف بنانے ،رجسٹریشن بڑھانے اورای گورننس کے دیگر اقدامات کیلئےنادراڈیٹا بیس کے موثراستعمال سے متعلق سیاسی جماعتوں سے تجاویزطلب کرلیںجبکہ اس ضمن میں چیئرمین نادرا طارق ملک نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا۔چیئرمین نادرا نے جماعت اسلامی، پاکستان پیپلز پارٹی،تحریک دفاع پاکستان،عوامی فلاح پارٹی،جنت پارٹی اورپاکستان سرائیکی پارٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں پاکستان کے شہریوں کی رجسٹریشن میں نادرا کی کامیابیوں پرتبادلہ خیال کیاگیا، ان ملاقاتوں میں الیکشن کمیشن کے نمائندے بھی موجود تھے، چیئرمین نادرا نے تمام 152 سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خطوط لکھے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وہ انتخابی فہرستوں کو شفاف بنانے اورای گورننس کے دیگر اقدامات کیلئےنادراڈیٹا بیس کے موثراستعمال سے متعلق اپنے تجربات اورتجاویز سے آگاہ کریں، اس کے جواب میں تمام سیاسی جماعتوں نے چیئرمین نادرا کے اقدام کوسراہااوراس سلسلے میں انٹرایکٹو سیشنزمیں دلچسپی کااظہار کیا ہے،ملک کی سیاسی جماعتوں نے انٹرایکٹو اجلاسوں میں اپنی پارٹی کی شرکت کویقینی بنانے کے بارے میں آگاہ کیا۔تمام سیاسی جماعتیں جاری کردہ شیڈول کے مطابق ان اجلاسوں میں شرکت کریں گی،اب تک ہونےوالے بریفنگ سیشنز میں سیاسی جماعتوں نےخواتین اور دیگر پسماندہ گروہوں جیسے اقلیتوں،جسمانی طور پر معذور افراداورخواجہ سراؤں کی رجسٹریشن بڑھانے کےحوالے سے اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔
طارق ملک نے اس اہم قومی اقدام میں مثبت ردعمل پر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے سیاسی جماعتوں نمائندگان کے سوالات کے جوابات دیے اورانہیں انتخابی فہرستوں کی تیاری کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے عمل اوراسے شفاف، قابل اعتباراور غلطیوں سے پاک بنانےکیلئےکیے جانےوالے اقدامات کے بارے میں بتایا۔
بریفنگ سیشنز کے دوران شناختی کارڈز کے اجراء پر بات کرتے ہوئےطارق ملک نے نادرا کی کوششوں پر روشنی ڈالی کہ وہ اپنے رجسٹریشن مراکز کے ذریعے شہریوں کے دروازے پر اپنی رجسٹریشن کی خدمات کو پہنچانے اورپاکستان بھر میں موبائل رجسٹریشن وینز کی تعیناتی کے بارے میں آگاہ کیا۔
نادرانے رجسٹریشن بڑھانے،انتخابی فہرستوں کو شفاف بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں سے تجاویزمانگ لیں








