میٹ ہینری(Matt Henry) کی تباہ کن بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے بھارت کو چوتھے ون ڈے میں 244 رنز سے شکست دے دی۔
ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس کا کیوی اوپنرز نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 85 رنز کی شراکت قائم کی۔
بعد ازاں نیوزی لینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں تاہم اوپنر ول ینگ (125) اور ٹم سائیفرٹ (58) کی سنچری اور نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے 333 رنز بنا ڈالے۔
بھارت کی جانب سے عاقب نبی، گرنور برار اور اکشر پٹیل نے 2، 2 جبکہ ارشدیپ سنگھ اور نمن دھیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
334 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کو پہلے ہی اوور میں بڑا جھٹکا لگا جب میٹ ہینری نے روہت شرما، ویرات کوہلی اور کپتان شریاس ایئر کو صفر پر آؤٹ کرکے بھارت کی بیٹنگ لائن تہس نہس کردی۔
The greatest opening over in an ODI innings? pic.twitter.com/JwF79U2c0b
— Cricinfo (@cricinfo) November 13, 2026
Rohit Sharma gone
Matt Henry taken first wicket pic.twitter.com/DlzinG6BWu— cricket Live (@Msdhoni1546796) November 13, 2026
Virat Kohli gone.🥀 pic.twitter.com/iGmHQ8LRe7
— cricket Live (@Msdhoni1546796) November 13, 2026
Shreyas Iyer gone 💥 pic.twitter.com/o6rZGY2fVg
— cricket Live (@Msdhoni1546796) November 13, 2026
بھارتی ٹیم اس اچانک حملے سے سنبھل نہ سکی اور بہ مشکل 89 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
مزیدپڑھیں:سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
میٹ ہینری نے 6، میتھیو فشر نے 3 اور کائل جیمیسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ بھارت کو پانچ میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔








