بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محسن نقوی دیے گئے اسائمنٹ پر کام کرتے ہیں، ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق(Ayaz Sadiq) نے کہا ہےکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی دیے گئے اسائمنٹ پر کام کرتے ہیں۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں ایاز صادق نے کہا کہ ہر وزیر اپنی وزارت چلا رہا ہے، ہر ایک کا اپنا کردار ہے، ترمیم آرہی ہے یا نہیں یہ نہیں پوچھتے، جب آئے گی تب پتا چل جائے گا۔

مزیدپڑھیں:دہشتگرد پارٹی کا الزام؛ مرکزی مسلم لیگ کا مریم نواز کو قانونی نوٹس، معافی کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی دیے گئے اسائمنٹ پر کام کرتے ہیں، میرا کام اس وقت شروع ہوگا جب حکومت کہے گی کہ 28 ویں ترمیم آرہی ہے ، ترمیم کو اچھا برا نہیں کہوں گا، میرا کام سہولت فراہم کرنا ہے۔