بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی،وزیراعظم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ عمران نیازی نے دہائیوں سے ایمانداری، شفافیت اور احتساب کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا، غیر ملکی فنڈنگ ​​ کیس کے فیصلے کے دعوؤں کی قلعی کھول دی اور دکھایا ہے کہ وہ اصل میں کیا ہے، ایک مجرم آدمی، اتحادی حکومت اس فیصلے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔اپنے ٹوٹیس میں شہبازشریف نے کہاکہ آٹھ سال تک عمران نیازی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے میں تاخیر کے لیے جائز ناجائز تمام حربے استعمال کیے،  اس میں اسلام آبادہائیکورٹ میں 9 درخواستیں اور 50 سے زیادہ التوا شامل ہیں۔ 5 سال اس نے دانستہ اور مرضی سے جھوٹے حلف نامے جمع کرائے ،اب یہ ثابت ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی بلاشبہ غیر ملکی فنڈنگ لینے والی جماعت ہے۔