بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی آئینی عدالت کے آج کے آرڈر سے بھی مایوسی ہوئی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے 5 نومبر کے آرڈر میں ترمیم کر دی، لیکن ہمیں عدالت کے آج کے آرڈر سے بھی مایوسی ہوئی ہے۔

آئینی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی لگانا، حکومت ختم کرنا غیر آئینی و غیر جمہوری اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے خلاف آئینی عدالت میں درخواست دائر کی تھی اور پشاور ہائیکورٹ کا فرض تھا کہ اس پر فیصلہ کرتی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج بھی ہم نے عدالت سے استدعا کی کہ پشاور ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے دیں، پشاور ہائیکورٹ میں تو ابھی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کا بھی فیصلہ ہونا ہے۔

مزید پڑھیں:بجٹ سے زائد اخراجات ،سرکاری فنڈز کے ریکارڈ میں بےضابطگیوں کی نشاندہی

واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت کے پی کے میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے 5 نومبر کے عدالتی حکم امتناع میں ترمیم کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی۔