بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے،اسپیکروڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی

اسلام آباد(ممتاز نیوز) اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے یوم استحصال کشمیرکے موقع پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے،

مودی کی فاشسٹ حکومت نے 5 اگست 2019 کوکشمیریوں کی حق خودارادیت پر شب خون مارا،جمعہ کواپنے پیغام میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کاکہناتھاکہ آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی مودی سرکار کی نفرت انگیز پالیسیوں کی عکاسی ہے،پاکستانی قوم اور پارلیمان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ،پاکستان کی پارلیمان عالمی فورمز پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گی،اقوام متحدہ کشمیر کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر عمل کروائے،

کشمیر حریت رہنما یٰسین ملک کی عمر قید کی مذمت کرتے ہیں، ڈپٹی اسپیکرنے کہاکہ عالمی انسانی حقوق کے علمبردار یٰسین ملک کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں،بھارت آرٹیکل 370 اور 35A کو فوری طور پر بحال کرے،کشمیری عوام کی حق خودارادیت کیلئے غیر متزلزل جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں