بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اچھاہوتاعمران سورة الحجرات کی آیت نمبر 11ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتے،چودھری شجاعت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ کی تو ہمیشہ بات کرتے ہیں اچھا ہوتا کہ سورة الحجرات کی آیت نمبر 11 ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتے۔ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر وزیر اعظم سور الحجرات کی آیت نمبر 11 ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتے تو وہ اپنے جلسوں میں سیاسی لیڈروں پر الزامات لگانے کے ساتھ ساتھ انہیں برے ناموں اور القاب سے نہ پکارتے۔صدر مسلم لیگ (ق)نے کہا کہ سور الحجرات کی آیت نمبر 11 کا مفہوم ہے اے ایمان والو! مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائیں ممکن ہے کہ ان سے بہتر ہو اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہوں اور آپس میں ایک دوسرے پر عیب نہ لگا اور نہ کسی کو برے لقب دو، ایمان کے بعد فسق برا نام ہے، جو توبہ نہ کریں وہی لوگ ظالم ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میرا تمام سیاستدانوں کو مشورہ ہے کہ سیاست میں شائستگی اور رواداری کا دامن نہ چھوڑا جائے۔