بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملتان، پی ٹی آئی کارکن بیٹی کو ٹکٹ دینے پر شاہ محمود قریشی پر پھٹ پڑے

ملتان(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے اپنی ہی پارٹی کی امیدوار مہربانو قریشی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو اپنی بیٹی کےلئے علاوہ کوئی اور امیدوار نظر نہیں آیا؟ پی ٹی آئی کارکنوں نےالیکشن کمیشن کے باہر مظاہر ہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے مورثی سیاست کے خاتمے کی بات کی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی مورثی سیاست کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ مہربانو قریشی شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور حلقہ 157 سے پی ٹی آئی کی امیدوار ہیں۔