اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک ہی دن میں تین نوٹس جاری، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فنڈز ضبط کرنے سے متعلق نوٹس جاری، وضاحت طلب، 23 اگست کو کیس سماعت کے لیے مقرر، توشہ خانہ میں پی ڈی ایم ریفرنس پر سماعت 18 جبکہ سپیکر ریفرنس پر سماعت 24 اگست کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے ایک ہی روز میں سابق وزیراعظم عمران خان کو تین نوٹسز جاری کر دیے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ فیصلے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈز ضبط کرنے کا باضابطہ نوٹس بھجوا دیا، شو کاز نوٹس میں 23 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جاری شوکاز نوٹس پر سماعت 23 اگست کو مقرر کردی ۔
الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی عمران خان کی نااہلی کی درخواست بھی سماعت کیلئے 18 اگست کو مقرر کر دی، پی ڈی ایم کی جانب سے ریفرنس گزشتہ روز محسن شاہنواز رانجھا نے دائر کیا تھا، ریفرنس میں اثاثے چھپانے پر عمران خان کی نا اہلی کی درخواست کی گئی تھی۔
لیکشن کمیشن نے سپیکر قومی اسمبلی کے بھجوائے ریفرنس پر سماعت 24 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا، سپیکر کے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے تحائف لیے، عمران خان نے تحائف کی تفصیلات اثاثوں میں ظاہر نہیں کیں، تحائف ببھیجنے کی تفصیلات بھی چیئرمین تحریک انصاف نے ظاہر نہیں کیں۔ ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، عمران خان کو نا اہل قرار دیا جائے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو ایک ہی دن میں تین نوٹس جاری







