بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کشمیر سے پیار ہمیں وراثت میں ملا ہے،مریم نواز

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیر سے پیار ہمیں وراثت میں ملا ہے اور اہلیان کشمیر کا پیار ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ اس جنت نظیر کو نہ تو مشرف ہم سے جدا کر سکا نہ ہی عمران نیازی کے خفیہ معاہدے ہم سے جدا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر سے ہیں اور کشمیر ہمارا ہے۔