بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیاپر مہم،پاک فوج کا سخت رد عمل سامنے آگیا

 راولپنڈی(نیوزڈیسک)لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا مہم پرپاک فوج کا سخت رد عمل سامنے آگیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہدا اور ان کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی ہے،شہدا کے خاندانوں اور افواج ِ پاکستان کی صفوں میں شدید غم وغصہ اور اضطراب ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی،لیکن کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تکلیف دہ او ر توہین آمیز مہم جوئی کی گئی یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابلِ مذمت ہے۔